قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز شرجیل خان کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکیاں ملنے لگیں

جمعرات 12 مئی 2016 13:09

قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز شرجیل خان کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکیاں ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12مئی ۔2016ء ) قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز شرجیل خان کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکیاں ملنے لگیں ۔ میڈیا سے گفتگو میں شرجیل خان کا کہنا تھا کہ انہیں نامعلوم افراد کی جانب سے مسلسل دھمکیاں موصول ہورہی ہیں اور دھمکیاں دینے والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے میری جعلی ویڈیوز بنا لی ہیں جو پیسے نہ دینے کی صورت میں ریلیز کر دی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

شرجیل خان نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر ان کے بارے میں سامنے آنے والی کسی ویڈیو پر یقین نہ کریں کیوں کہ وہ جعلی ہوں گی۔ دوسری جانب پی سی بی کے چیئر مین شہریار خان نے شرجیل خان کی ملنے والی دھمکیوں کا نوٹس لیتے ہوئے اپنے اینٹی کرپشن یونٹ کو اوپنر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔