وزیر اعظم پانامہ لیکس پر ایوان میں جواب دے دیں تو کمیشن کے مطالبے سے ہٹ جائیں گے ، نوازشریف نے پارلیمنٹ کو مطمئن کر دیا تو میں بھی مان جاؤں گا ،نیب چاہے تو مسئلہ ہفتوں میں حل ہو سکتا ہے ، حکومت میں بلیک میلر بیٹھے ہوئے ہیں ، میاں صاحب پر بڑا مشکل وقت آنے والا ہے ، جہانگیر ترین اور علیم خان کرپٹ ہیں تو پچھلے آٹھ سالوں سے (ن) لیگ نے ان کیوں نہیں پکڑا
پاکستان چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نجی ٹی وی کو انٹرویو
جمعرات 12 مئی 2016 23:07
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء ) پاکستان چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ کو مطمئن کر دیا تو میں بھی مان جاؤں گا اور وزیر اعظم پانامہ لیکس کے حوالے سے پارلیمنٹ میں جواب دے دیں تو کمیشن کے مطالبے سے ہٹ جائیں گے ، نیب چاہے تو مسئلہ ہفتوں میں حل ہو سکتا ہے ، ملک میں حکومت نہیں بلکہ اس میں سارے بلیک میلر بیٹھے ہوئے ہیں ، میاں صاحب پر بڑا مشکل وقت آنے والا ہے ، جہانگیر ترین اور علیم خان کرپٹ ہیں تو پچھلے آٹھ سالوں سے آپ نے انہیں کیوں نہیں پکڑا ۔
وہ جمعرات کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں وزیر اعظم کے بچوں کانام آیا ہے ۔ جب ڈیوڈ کیمرون نے پارلیمنٹ میں بیان دیا تب کوئی کمیشن نہیں بنا تھا ۔(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ موجودہ ٹی او آرز کے ساتھ میرا اور نواز شریف کا احتساب کر لیا جائے ۔ ہم صرف یہ جاننا چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم کے پیسے باہر کیسے گئے اور کہاں سے کما کر بھیجے گئے ۔
وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کو مطمئن کردیا تو میں بھی مان جاؤں گا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم نے کرپشن نہیں کی اور انہیں کو ئی فکر نہیں ہے تو وہ پندرہ منٹ میں جواب دے سکتے ہیں ۔ وہ جواب دے دیں تو کمیشن کے مطالبے سے بھی ہٹ جائیں گے ۔ عمران خان نے کہا کہ نیب چاہے تو یہ مسئلہ ہفتوں میں حل ہو سکتا ہے ۔ جب نیب کارروائی کرے گی تو نواز شریف کو بتانا پڑے گا کہ پیسہ کہاں سے اور کیسے آیا ۔ یہ حکومت نہیں بلیک میلرز بیٹھے ہوئے ہیں ۔ عمران خان نے پیش گوئی کی کہ میاں صاحب کے لئے بڑا مشکل وقت آرہا ہے اور ہمارا سڑکوں پر نکلنے کا موقف ابھی تبدیل نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں لوگ پانامہ لیکس میں نام آنے پر جواب دے رہے ہیں اور یہاں بادشاہ سلامت مغل اعظم بنے بیٹھے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر جہاں ترین اور علیم خان کرپٹ ہیں تو پچھلے آٹھ سال سے نون لیگ کی حکومت ہے انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے موقف نہیں بدلا بلکہ شروع سے ہی آزاد کمیشن کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ نیب پر ہمارا اعتماد نہیں ہے اس لئے جوڈیشل کمیشن بھی کارروائی کرے ۔ سب سے دیکھا خیبر پختونخوا میں الیکشن کے دوران وزیر کو ہتھکڑیاں لگائی گئیںمزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کی بہتری پر مثبت ردعمل دیدیا
-
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،باہمی تعاون اورمختلف امور پر تبادلہ خیال
-
یوسف رضا گیلانی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے9ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کی لانڈھی کراچی میں خود کٴْش دھماکے اور فائرنگ کی مذمت
-
وزیرخزانہ کی برطانوی وزیرمملکت سے ملاقات ، تعلیم اور صحت کے حوالے سے گفتگو
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
-
سپیکرنے سنی اتحاد کونسل کے معطل اراکین کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے،شیر افضل مروت
-
مصدق ملک سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
ْترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ
-
وزیراعظم کی لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.