وزیر اعظم (کل) نہیں پیرکو پارلیمنٹ میں پامانہ لیکس پر پالیسی بیان دینگے ،اپوزیشن نے وزیر اعظم کے خطاب کے دوران ماحول خراب نہ کرنے کی یقین دہانی کر ادی،ایوان کی کارروائی خوشگوار ماحول میں چلانا چاہتا ہوں
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خورشید شاہ سمیت دیگر اپوزیشن وحکومتی رہنماوں سے رابطے،ایوان کی کارروائی پر امن انداز میں چلانے پر مشاورت
جمعرات 12 مئی 2016 23:07
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء ) قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے (کل) جمعہ کو قومی اسمبلی میں جانے کا پروگرام ملتوی کر دیا،وزیراعظم پیر کو پاناما لیکس پر ایوان میں پالیسی بیان دیں گے۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کو اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قائد حزب اختلاف خورشید شا ہ سمیت اپوزیشن اور حکومت کے اراکین سے رابطہ کیا اور وزیر اعظم کی پیر کے روز پارلیمنٹ میں آمد سے متعلق آگاہ کیا۔
رابطو ں کے دوران ایاز صادق نے کارروائی پر امن انداز میں مکمل کرنے کے لیے حکومتی وزراء سے بھی مشاورت کی۔بعد ازاں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا وزیراعظم کے پالیسی بیان پر اپوزیشن سے معاملات طے پاگئے ہیں۔(جاری ہے)
وزیراعظم کی موجودگی میں کارروائی خوشگوار ماحول میں چلانا چاہتا ہوں ،اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم کے خطاب کے دوران ماحول خراب نہ کرنے کی یقین دہانی کر ادی۔
انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ علیل ہیں وہ بھی پیر کو اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اپوزیشن نے وزیراعظم کے خطاب کے دوران ماحول خراب نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے اور حکومتی وزراسے بھی مشاورت کی ہے تاکہ کارروائی پرامن انداز میں مکمل ہو۔ ایاز صادق نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف (کل) جمعہ کو بھی ایوان میں آنا چاہیں تو ان کی مرضی ہے لیکن پاناما لیکس پر پالیسی بیان پیر کو ایوان میں دیں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.