Live Updates

عمران خان کا سید یوسف رضا گیلانی کو ٹیلی فون،بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد

علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر بے حد خوشی ہوئی ہے ، جلد ملنے آونگا،پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کی گفتگو

جمعرات 12 مئی 2016 23:08

عمران خان کا سید یوسف رضا گیلانی کو ٹیلی فون،بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو ٹیلی فون کرکے بیٹے کی بحفاظت بازیابی پر مبارک باد دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستان پیپبلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو ٹیلی فون کیا اور ان سے ان کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی بازیابی سے متعلق گفتگو کی ۔

ٹیلیفونگ گفتگو کے دوران عمران خان نے علی حیدر گیلانی کی بحفاظت بازیابی پر گیلانی کو فیملی کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر بے حد خوشی ہوئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ وہ علی حیدر گیلانی سے جلد ملنے کے لئے آئیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات