دبئی:1.2ارب درہم مالیت کے نخیل مال کا 50فیصد کام مکمل

جمعہ 13 مئی 2016 14:47

دبئی:1.2ارب درہم مالیت کے نخیل مال کا 50فیصد کام مکمل

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13مئی 2016ء) :پام جمیرہ پر بنائے جانے والے نخیل مال کی عمارت کی شکل دکھائی دینی شروع ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پام جمیرہ پر 1.2ارب درہم مالیت سے بنائے جانے والے نخیل مال کا تقریباََ 50فیصد کام مکمل ہو گیا ہے۔ اور جس سےاسنے اب کا غذی نقشوں سے نکل کر ایک بڑے شاپنگ مال کی شکل لینی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

4.5سکوائر فٹ مال میں انڈر گرونڈ پارکنگ ،جس میں 4,000گاڑیاں ایک ہی وقت میں پارک کی جا سکیں گی۔

اس مال کی عمومی تعمیر اس سال کی تیسری سہہ ماہی تک مکمل ہو جائے گی۔ دوکانوں کے لیئے اس میں پانچ منزلیں مخصوص کی گئی ہیں۔ جس میں 350دوکانوں کی گنجائش ہو گی. نخیل مال کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اسکا 60فیصد حصہ پہلے ہی بک ہو چکا ہے۔ اس میں ووکس سینما، اسکے علاوہ دنیا کی بہترین کمپنیوں کے سٹورز جیسے اڈیڈاس، برٹلنگ،فرنچ کنینکشن،مونٹ بلینک،وغیرہ شامل ہیںْ۔

دبئی:1.2ارب درہم مالیت کے نخیل مال کا 50فیصد کام مکمل

متعلقہ عنوان :