حکومت کو اپوزیشن کے ٹی اوآرز ماننا پڑیں گے۔بلاول بھٹو زرداری

احتساب کا آغاز وزیراعظم نواز شریف سے ہونا چاہیے،مل بیٹھ کر ٹی او آرز کا معاملہ حل کرنا چاہتے ہیں،پشاور ضمنی انتخاب ہم نے جیتا لیکن نتیجہ بدل گیا،آرگنائزنگ کمیٹیاں پروگرام بنائیں جہاں بلائیں گی وہیں آؤنگا۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا ٹویٹ اوربلاول ہاوس لاہور میں پارٹی کارکنوں سے ملاقات

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 13 مئی 2016 15:57

حکومت کو اپوزیشن کے ٹی اوآرز ماننا پڑیں گے۔بلاول بھٹو زرداری

لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13مئی۔2016ء) :پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن کے ٹی اوآرز ماننا پڑیں گے، مل بیٹھ کر ٹی او آرز کا معاملہ حل کرنا چاہتے ہیں،احتساب کا آغاز وزیراعظم نواز شریف سے ہونا چاہیے،پیپلزپارٹی کے اچھے دن آرہے ہیں۔انہوں نےاپنے ٹویٹ میں کہا کہ آرگنائزنگ کمیٹیاں پروگرام بنائیں جہاں بلائیں گی وہیں آؤنگا۔

پنجاب کے ہر شہر میں جاؤنگا،عوامی جلسے بھی کرونگا۔بلاول نے کہا کہ پشاور ضمنی انتخاب ہم نے جیتا لیکن نتیجہ بدل گیا۔پنجاب میں بھی جلد حالات بدل جائینگے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکومت کے ٹی اوآرز مسترد کرنا ایک اور حکومتی نقصان ہے۔اب حکومت کو کہاں چھپنا ہے؟۔

(جاری ہے)

دریں اثناں بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہاوٴس لاہور میں مصروف دن گزارا پارٹی چیئرمین نے پیپلزپارٹی پنجاب کی وسطی اور جنوبی پنجاب کی پارٹی آرگنا ئزنگ کمیٹیوں کے اجلاس کی صدارت کی بلاول ہاوٴس لاہور میں پہلا اجلاس پی پی پی پنجاب وسطی کی آرگنائزنگ کمیٹی عہدیداران کا ہوا جس میں راجہ پرویز اشرف کی قیادت کمیٹی دیگر ارکان چوہدری منظور ،رانا فاروق،ندیم اشرف کاہرہ سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی اجلاس میں کمیٹی نے اپنے دوروں کی رپورٹ پیش کی اور تنطیم سازی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے آئندہ کی حکمت عملی کی اجازت دی گئی اجلاس کے بعد پیپلز پارتی پنجاب وسطی کی آرگنا ئزنگ کمیٹی کے سربراہ راجہ پرویز اشرف نے بتایا کہ اجلاس میں طے پایا ہے کہ پی پی پی پنجاب وسطی کی آرگنا ئزنگ کمیٹی کی تنظیم سازی کے سلسلے میں جو ٹاسک دیا گیا ہے اسے آئندہ کمیٹی تمام اضلاع کے دورے کرے گی اور ان اضلاع کے موجودہ سابقہ ارکان قومی و پنجاب اسمبلی ٹکٹ ہولڈرزاضلاع کے تنظیمی رہنماوٴں ورکروں سے ملاقات کرے گی اور پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے ان عہدیداروں اور کارکنوں سے مشاورت کرے گی اور آئندہ اکمیٹی کے اجلاس روزانہ کی بنیاد پر ہونگے اورپارتی کی تنظیم سازی کے حوالے سے اس کا م گراوٴنڈ ہول پر ہوگا اس سلسلہ میں پلان چاک آوٴٹ کردیا گیا ہے جسے تین ماہ میں مکمل کرلیاجائے گا پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی پنجاب وسطی کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں پی پی پی پنجاب جنوبی آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں کمیٹی کے دیگر ارکان نے شرکت کی بتایا گیا ہے کہ پی پی پی پنجاب جنوبی آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارتی بلاول بھٹو زرداری نے پارتی تنظیم سازی کے حوالے سے حکمت عملی اور طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا کمیٹی نے اس سلسلے میں چیئرمین پارٹی بریفنگ دی اور پارٹی کے دیگر ایشوز پر تبادلہ خیال کیا اجلاس کے بعد کمیٹی سربراہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگورکرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں پارتی تنظیم سازی کیلئے مختلف کمیٹیا ں بنائی جائیں گی آرگنائزنگ کمیٹی جنوبی پنجاب مختلف اضلاع کے دورے کرے گی اور صوبائی صدر سیکرٹری نائب صدر سمیت دیگر عہدوں کیلئے ان اضلاع کے عہدیداروں، ٹکٹ ہولڈروں ،ارکان قومی اسمبلی سمیت ورکروں سے کرتے لی گی جس کے بعد ان عہدوں پر تعیناتی کا فیصلہ چیئرمین پارٹی کریں گے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پارتی کارکنوں اور عوام ہی یہ تاثر زائل ہوانا چاہئے کہ پارٹی عہدوں پر نامزدگیاں ہونگی انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین پورے ملک میں ہی جائیں گے ان کے جانے پر یہ احساس ہوگا کہ عہدوں پر لوگ کارکنوں کی رائے سے آتے ہیں اور عوام ان کے ساتھ ہے مختلف سوالوں کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مشترکہ اپوزیشن کی بنائی گئی کمیٹی میں قانونی ماہر ہی موجود نہیں اور وہ پانامہ لیکس کے معاملات کو دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ لیڈر آف دی اپوزیشن قومی اسمبلی و سینیٹ پیپلز پارٹی کے ہیں اور مشترکہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے اور بااختیار ہے ہم دوسرے اداروں کو کمزور نہیں کرسکتے ہم صرف اپنے ادارے کو مضبوط کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا میں سارے لوگ ہمارے دوست نہیں علی حیدر گیلانی کی بازیابی کا کریڈٹ افغان اور امریکی فورسز کو جاتا ہے ہیلری کلنٹن نے الیکشن جیتنے کے بعد انہیں وائٹ ہاوٴس بلانے کی حامی بھری ہے ہیلری کایہ بھی کہنا ہے کہ پاک امریکہ ملک دہشت گردوں کیخلاف لڑرہے ہیں۔