شارجہ:پولیس نے جعلی اشیاء بیچنے پر 38افراد کو گرفتار کر لیا

جمعہ 13 مئی 2016 16:54

شارجہ:پولیس نے جعلی اشیاء بیچنے پر 38افراد کو گرفتار کر لیا

شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13مئی 2016ء) : شارجہ پولیس نے مئی کے پہلے دس دنوں میں مختلف کاروائیوں میں جعلی اشیاء بیچنے والے 38افراد کو گرفتارکیا ۔

(جاری ہے)

ان میں سے زیادہ تر خوانچہ فروش غیر قانونی سرگرمیوں اور جعلی اشیا ء کو بیچنے کے کام کر تے تھے۔ پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے شروع کی جانے والی مہم میں ، جعلی کریڈٹ کار ڈ بیچنے والے، جعلی سی ڈیز، اور ان میں سے کچھ افراد بھیک مانگتے بھی گرفتار کیے گئے۔ گرفتار افراد میں تارکین وطن بھی شامل ہیں۔ لیکن پولیس نے ان کی قومیعت نہیں بتائی۔

متعلقہ عنوان :