کرکٹ کلبوں ، ویڈیو گیمز شاپس پر سیلز ٹیکس میں مزید 10 فیصد اضافہ کی تجویز

پنجاب کو سالانہ4ارب سے زائد آمدنی ہوگی، سفارشات پارلمینٹرین افیئرز کمیٹی کو ارسال کئے جانے کا انکشاف

جمعہ 13 مئی 2016 22:01

کرکٹ کلبوں ، ویڈیو گیمز شاپس پر سیلز ٹیکس میں مزید 10 فیصد اضافہ کی تجویز

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) حکومت پنجاب نے کرکٹ کلبوں پرعائد ٹیکس میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے، کرکٹ کلبوں ، ویڈیو گیمز شاپس پر سیلز ٹیکس میں مزید 10 فیصد اضافہ کی تجویز سامنے آئی ہے جس سے حکومت پنجاب کو سالانہ چار ارب سے زائدآمدنی ہوگی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے صوبہ بھر میں کرکٹ کلبز ‘ ویڈیو گیمرز شاپس اور دیگر کلبوں پر10 فیصد اضافی سیلز ٹیکس عائد کرنے کیلئے پارلمینٹرین افیئر کمیٹی کو سفارشات بھجوائی ہیں جس کے بارے میں خیال ہے کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد مذکورہ سفارشات منظور کر لی جائیں گی تاہم محکمہ ایکسائز کے اس عمل کر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانیوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے والی معروف تنظیم شکریہ پاکستان فاوئڈیشن کے مطابق حکومت پنجاب نے شہریوں کو لوٹنے کیلئے نیا اقدام شروع کردیا ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔

متعلقہ عنوان :