ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس ، مقتول انسپکٹرکی بیوہ کا بیان ریکارڈ نہ ہو سکا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 13 مئی 2016 22:15

راولپنڈی (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13مئی۔2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد نویدڈار کی عدالت میں مشہور ماڈل ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس میں مقتول انسپکٹر چوھدری اعجاز کی اہلیہ کا بیان ریکارڈ نہ ہو سکا،مقتول کی اہلیہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی تھی تفصیلات کے مطابق مقتول انسپکٹر کی بیوی صائمہ اعجاز کا کہنا ہے کہ دو سال گزر گئے ہیں پولیس بیان ریکارڈ نہیں کر رہی خاوند کرنسی اسمگلنگ میں گواہ تھا جسے قتل کر دیا گیا اور اب وہ کرنسی اسمگلنگ کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرانا چاہتی ہے عدالت عالیہ نے درخواست منظور کر کے گذشتہ روز ایس ایچ او تھانہ وارث خان کو طلب کر لیامگر گذشتہ روز بھی مقتول انسپکٹر چوھدری اعجاز کی اہلیہ کا بیان ریکارڈ نہ ہو سکا یاد رہے کرنسی اسمگلنگ کیس کے تفتیشی انسپکٹر کو اس کے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :