ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست کی سماعت 19مئی تک ملتوی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 13 مئی 2016 22:24

راولپنڈی (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13مئی۔2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان انجم کی عدالت میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست کی سماعت 19مئی تک ملتوی کر دی گئی ملزم محمد شوکت کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،جبکہ مقدمہ نمبر330/16کے ملزم خرم شہزادکے خلاف چوری کا مال خریدنے پر درج مقدمہ کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری واپسی خارج کے احکامات جاری کر دیئے مقدمہ نمبر 331/16کے ملزم عثمان علی کے خلاف جعلی چیک تھمانے کے مقدمہ کی سماعت 16مئی تک ملتوی کر دی جبکہ مقدمہ نمبر233/13کے ملزم شیر علی کے خلاف قتل کے مقدمہ کی سماعت 16مئی تک ملتوی کر دی ملزم کے خلاد تھانہ نصیر آباد پولیس نے قت لکا مقدمہ درج کیا تھا