راولپنڈی،جعلی چیک دینے والے ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 13 مئی 2016 22:24

راولپنڈی (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13مئی۔2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسنین رضاءکی عدالت میں تھانہ سول لائن پولیس نے قمر زبیر کے خلاف شہری کو جعلی چیک تھمانے پر مقدمہ درج کر کے عدالت میں پیش کیاملزم کے وکیل نے ضمانت بعد گرفتاری کی درخواست عدالت کے سامنے پیش کی جس کی سماعت 14مئی تک ملتوی کر دی گئی تھانہ چونترہ میں درج مقدمہ نمبر213/13قتل کے ملزم اسلم محمود کے مقدمہ کی سماعت 21مئی تک ملتوی کر دی گئی ہے جبکہ تھانہ ریس کورس میں درج قتل کے ملز م سرفراز علیم کے مقدمہ کی سماعت 14مئی تک ملتوی کر دی گئی دوسری جانب تھانہ آر اے بازار کی جانب سے منشیات کے مقدمہ نمبر70/16 کے ملزم سعید ریاض کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی کر دی گئی تھانہ آر اے بازار نے ملزم سے 1200گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :