Live Updates

وزیر اعظم نواز شریف کی اسمبلی میں تقریر کا بے صبری سے انتظار ہے ۔ عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 مئی 2016 11:43

وزیر اعظم نواز شریف کی اسمبلی میں تقریر کا بے صبری سے انتظار ہے ۔ عمران ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 مئی 2016ء) :پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی اسمبلی میں تقریر کا بے صبری سے انتظار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جن سوالات کے جواب میں نواز شریف سے مانگ رہا ہوں ان کے جواب پہلے میں خود دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں سب سے پہلے میں اپنی صفائی پیش کروں گا جس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف سے سوال کروں گا۔

میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی آج قومی اسمبلی میں تقریر کا بے صبری سے انتظار ہے۔ میں اور نواز شریف قوم کو جوابدہ ہیں، لیکن ابھی فیصلہ کرنا ہے کہ مجھے پریس کانفرنس میں یا پارلیمنٹ میں جواب دینا ہے، اس بات کا فیصلہ بنی گالہ میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ نواز شریف اسمبلی میں میری تقریر سنیں۔

اگر نواز شریف سمجھتے ہیں کہ وہ بے قصور ہیں تو کمیشن بنا کر متفقہ ٹی او آرز کے تحت انکوائری کروا لی جائے ۔ عمران خان نے مزید کہا کہ حکومتی ٹی او آرز پر سپریم کورٹ کا موقف درست ہے کہ اس طرح کے ٹی او آرز پر انکوائری کرنے میں صدیاں لگ جائیں گی۔سب کو معلوم تھا کہ چیف جسٹس نے یہی کہنا تھا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو چاہئیے کہ وہ اپوزیشن کے ٹی اوآرز کے مطابق جواب دیں، چیف جسٹس بھی اپوزیشن کے ٹی او آرز پر مان جائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات