آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 مئی 2016 13:17

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 مئی 2016ء) :آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔بیجنگ پہنچنے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چین میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف چین کی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ۔ بیجنگ پہنچنے پر آرمی چیف نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چینی ہم منصب کو نئے آرمی ہیڈ کوارٹر کی کمانڈ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

آرمی ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین عسکری تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی چینی ہم منصب سے ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری اور اس کی سکیورٹی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کے مسلح افواج کی تربیت میں بھی تعاون کو مزید فروغ دینے اور دفاعی ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کے امور پر بھی غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے کے دوران چینی وزیر اعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔