نیا وزیر اعظم کون ہو گا مجھے معلوم ہے مگر ابھی نہیں بتاوںگا۔ شیخ رشید
سمیرا فقیرحسین پیر 16 مئی 2016 13:35
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 مئی 2016ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا ۔ عمران خان بھی قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس میں تقریر کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان قومی اسمبلی کے اجلاس سے پہلے ، قومی اسمبلی کے اجلاس میں اور اجلاس کے بعدبھی گفتگو کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں صحافی نے شیخ رشید سے سوال کیا کہ نیا وزیر اعظم کون ہو گا؟ جس کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ نیا وزیر اعظم کون ہو گا لیکن میں ابھی نہیں بتاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی پانامہ لیکس والوں کی نہیں بلکہ بیس کروڑ لوگوں کی ہے، ن لیگ میں 40سے 50لوگوں کا فارورڈ بلاک بیٹھا ہے، اگر فارورڈ بلاک سے حکومت کے معاملات طے نہ ہوئے توپھر پانامہ لیکس ابتدا ہے ،اسپیکر قومی اسمبلی دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اجلاس سے نکال دیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.