شیخ رشید اپوزیشن لیڈر کو ان کے چیمبر سے میڈیا سے بات چیت کیلئے لے گئے

پیر 16 مئی 2016 22:57

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مئی۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کے قومی اسمبلی میں خطاب کے بعد اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو شیخ رشیدان کے چیمبر سے بازو سے پکڑ کر میڈیا سے بات چیت کیلئے لے گئے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تو قائد حزب اختلاف اپنے چیمبر میں آ گئے اور میڈیا سے بات کرنے لگے چند لمحوں بعد شیخ رشید خورشید شاہ کے چیمبر میں بھاگتے ہوئے آئے۔ اس موقع پر ان کی سانس بھی پھولی ہوئی تھی۔ شیخ رشید نے خورشید شاہ کو بازو سے پکڑ کر کہا کہ میڈیا سے بات نیچے میڈیا کے ڈائس پر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :