پاک چین تعلقات مثالی ہیں، دونوں ممالک مشکل حالات میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں

پاکستان میں چینی سفارتخانے کے فرسٹ قونصلر زنگ جیوجن کا تعزیتی اجلاس سے خطاب

پیر 16 مئی 2016 22:57

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مئی۔2016ء) پاکستان میں چینی سفارتخانے کے فرسٹ قونصلر زنگ جیوجن نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات مثالی ہیں، دونوں ممالک کے عوام اور حکومتیں مشکل حالات میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک چینی طالب علم بہاؤالدین کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو ٹرین حادثہ میں ہلاک ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری پریس ریلیز کے مطابق چینی شہری بہاؤالدین جو بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں ایم اے اسلامیات کا طالب علم تھا، ٹرین حادثہ میں ہلاک ہو گیا تھا۔ تعزیتی اجلاس میں ڈاکٹر بشیر خان، ڈائریکٹر جنرل (اے ایف اینڈ پی) ڈاکٹر محمد ارشاد ضیاء سمیت چینی طالب علموں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان میں چین کی ایمبیسی کے فرسٹ قونصلر زنگ جیوجن نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مثالی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کا مرکز ہے جن میں زیادہ تعداد چینی طالب علموں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :