وقت آگیا ہے کہ معاشرے میں ناانصافی کیخلاف کھڑا ہوا جائے،ایسا نہ کیا گیا تو معاشرہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائے گا،چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی

پیر 16 مئی 2016 23:01

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مئی۔2016ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ معاشرے میں ناانصافی کیخلاف کھڑا ہوا جائے،اگر ایسا نہ کیا گیا تو معاشرہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائے گا۔ وہ پیر کو یہاں ایک دستاویزی فلم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئین تمام شہریوں کے حقوق کو بلاتفریق تحفظ فراہم کرتا ہے تاہم معاشرے کے محروم طبقات کو یہ حقوق حاصل نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ منٹو اور فیض احمد فیض جیسے انقلابی ادیبوں نے عام آدمی کے مسائل اور محرومیوں کو اجاگر کیا، یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ ہماری آبادی کے اکثریت کو ان کے حقوق تک رسائی حاصل نہیں ہے ”Hidden steps on cyber violence“ کے عنوان پر بنائی گئی ڈاکومنٹری کی افتتاحی تقریب میں سفارتکاروں ، سول سوسائٹی کے نمائندوں طلبہ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :