وزیر اعظم نواز شریف کو یقین دلاتا ہوں کہ عوام کی ایک بڑی صف آپ کے پیچھے کھڑی ہے، وزیر اعظم نواز شریف نے اپوزیشن کی ہر بات مانی جس کے بعد اپوزیشن نے راہ فرار اختیار کیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان کا جلسے سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 مئی 2016 11:40

وزیر اعظم نواز شریف کو یقین دلاتا ہوں کہ عوام کی ایک بڑی صف آپ کے پیچھے ..

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مئی 2016ء) : ڈیرہ اسماعیل خان میں عوامی اجتماع کا اہتمام کیا گیا جہاں وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے اتحادی جماعت جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پہنچے۔ وزیر اعظم نوا ز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں گیس کی فراہمی کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے جلسہ گاہ کے شرکا سے خطاب کیا۔

عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحما ن کا کہنا تھا کہ میں وزیر اعظم نواز شریف کو یقین دلاتا ہوں کہ عوام ان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے پیچھے عوام کی ایک بڑی صف کھڑی ہے۔ ملک میں امن و استحکام اور جمہوریت کا تسلسل چاہتے ہیں۔ ہم جمہوری نظام کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

فضل الرحمان نے کہاکہ تمام مخالف سیاسی جماعتوں سے کہتا ہوں کہ تنقید کرنا آپ کا حق ہے لیکن حدود میں رہیں، ایسا اختلاف ہونا چاہئیے جس سے جمہوریت کو خطرہ نہ ہو۔

کہیں ایسا نہ ہو کہ کل کو ہم مل کر کہیں آﺅ عندلیب مل کر کریں آہ وزاریاں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آنے والی آوازیں یہاں کی نہیں بلکہ باہر کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پانامہ بھونچال پر سنجیدگی کے ساتھ وزیر اعظم نواز شریف نے کمیشن بنانے کا اعلان کیا لیکن اپوزیشن نے راہ فرار اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کمیشن کے اپنے ہی مطالبے سے بھاگ گئے۔

عمران خان کو کمیشن کے لیے سابق جج قبول نہیں لیکن بیوروکریٹ قبول ہے۔مولانا فضل الرحما ن نے ایک اپوزیشن جماعت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس1983میں اتنا پیسہ تھا کہ ٹیکس سے بچنے کے لیے آپ نے ملک سے باہر کمپنیاں بنائیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے وزیر اعظم نہیں بلکہ شورمچانے والا خود چور نکلا۔ انہوں نے کہا کہ کل جو جمہوریت کے لیے خطرہ تھے آج جمہوریت کے محافظ نہیں ہو سکتے، ایسا نہ ہو کہ جمہوریت کو نقصان پہنچنے پر پھر بعد میں پچھتانا پڑ جائے۔پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر جماعتوں میں بلوغت آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی وقت جمہوریت کی روح ہے۔عوام وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف کوئی ساز ش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔