Live Updates

عمران خان (کل) قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے

منگل 17 مئی 2016 22:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان (کل) بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیراعظم نوازشریف کے خطاب کے بعد قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اور پھر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرنا تھا تاہم بعدازاں حکومت نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے وزیراعظم کے خطاب کے بعد ایوان سے واک آؤٹ اور اجلاسوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھا جس پر ساری اپوزیشن ایوان سے بائیکاٹ کرگئی تھی اور اسی طرح عمران خان خطاب نہ کر سکے تھے جس کے بعد منگل کو متحدہ اپوزیشن کے ہونے والے اجلاسوں میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ میں جانا ضروری ہے اور اسی فورم کے تحت ہی حکومت سے اپنے سوالوں کے جوابات مانگے جا سکتے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق آج بدھ کو سید خورشید شاہ کے خطاب کے بعد عمران خان خطاب کریں گے جس کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیردفاع، پانی وبجلی خواجہ آصف ان کا جواب دیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات