سانحہ ماڈل ٹاؤن کے معصوم شہداء کو انصاف ضرور ملے گا‘پوری قوم نے دیکھا کہ حکمرانوں نے ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قائم کی‘شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،جلد بڑی تحریک کا آغاز ہوگا

صوبائی سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کی وفد سے ملاقات میں گفتگو

منگل 17 مئی 2016 22:56

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مئی۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل سردار سیف اﷲ سدوزئی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے معصوم شہداء کو انصاف ضرور ملے گا۔دو سال قبل 17 جون کو حکمرانوں نے ماڈل ٹاؤن میں ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قائم کی۔جس میں سینکڑوں معصوم اور نہتے عوام کو خون میں نہلا دیا گیا،مگر دو سال گزرنے کے باوجود شہداء اور زخمی انصاف کے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

وہ دن دور نہیں جب قاتل حکمرانوں کے اقتدار کا خاتمہ ہوگا اور شہداء کو انصاف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔پوری قوم نے دیکھا کہ کس طرح پولیس کے زریعے قتل عام کیا گیا۔ڈاکٹر طاہرا لقادری کی وطن واپسی پر جلد بڑی تحریک کا آغاز ہوگا ۔وفد میں غضنفر قیصرانی،چوہدری محمد اکرم گجر،محمد ایوب ڈوگر،،مہر شعبان ورک اور دیگر شامل تھے۔سردار سیف اﷲ سدوزئی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرا لقادری کی وطن واپسی پر فقیدالمثال استقبال کیاجائے گا۔