وزارت خارجہ کا ڈائریکٹر شفقت علی چیمہ گرفتار‘ 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

منگل 17 مئی 2016 23:04

اسلام آباد ۔ 17 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مئی۔2016ء) قومی احتساب بیورو راولپنڈی نے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت علی چیمہ کو گرفتارکرلیا‘عدالت نے ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی احتساب بیورو کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ وزارت خارجہ کا ڈائریکٹر شفقت علی چیمہ نے اپنی فیملی کے ہمراہ بیرون ممالک کے بے شمار دورے کیے ہیں جس پر نیب راولپنڈی نے ابتدائی انکوائری مکمل کرنے کے بعد شفت علی چیمہ کو گرفتار کر لیا ہے ‘شفقت علی چیمہ کے گھر میں تلاشی کے دوران متعد د پاسپورٹ اور جائیدادوں کے کاغذات برآمد کیے گئے ہیں ۔

نیب کی انوسٹی گیشن ٹیم نے منگل کو شفقت علی چیمہ کو سخت سکیورٹی حصار میں خصوصی عدالت کے روبرو پیش کیا اور عدالت میں پیش کیے گئے پرچہ ریمانڈ میں استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش درکار ہے جس پر عدالت نے ملزم شفقت علی چیمہ کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے ۔ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈ ی ظاہر شاہد نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب قمر الزمان چوہدری کی ہدایات پر نیب راولپنڈی کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ چیئر مین نیب کی جانب سے جاری کی گئی ایس او پی پر مکمل عمل درآمد کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :