آسمان سے برستی آگ اور 8سے 10گھنٹے لوڈشیڈنگ، نظام زندگی مفلوج
بدھ 18 مئی 2016 14:13
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) آسمان سے برستی آگ نے ملک کے مختلف علاقوں میں نظام زندگی مفلوج کر دیا۔ شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ بھی بڑھ گئی۔ بجلی 8سے 10 گھنٹے غائب رہنے لگی جس سے لوگوں کی چیخیں نکل گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سورج آگ اگلنے لگا ہے جس سے لوڈشیڈنگ کا جن بھی بے قابو ہو گیا۔ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے حکومتی دعوے سارے ہوا ہو گئے۔
شہر شہر بجلی گھنٹوں غائب رہنے لگی جس سے لوگ بلبلا اٹھے ہیں۔ وزارت بجلی کے مطابق گرمی کی شدت بڑھنے کے وجہ سے بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 5 سو میگاواٹ ہو گیا ہے۔(جاری ہے)
طلب اور رسد کے فرق کی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے۔لاہور، اسلام آباد اور ملتان میں چھے سے دس گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے لوگوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ عوام کہتے ہیں کہ ملک سے اندھیرے ختم کرنے کے وعدے تو پورے نہ ہوئے کم ازکم لوڈشیڈنگ میں کمی ہی کر دی جائے۔
سکھر اور حیدر آباد میں بھی 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ ادھر کوئٹہ اور پشاور میں بھی چھے سیدس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے لوگوں کے دماغ کا میٹر گھما دیا ہے۔ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مختلف علاقوں میں پانی کا بحران بھی شدت اختیار کرگیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.