چیئرمین پیپلزپارٹی نے رحمان ملک کے بیان کا نوٹس لے لیا،بلاول بھٹو کا پارٹی کے سینئر رہنما کے خلاف بطور چیئرمین پہلا نوٹس ہے
رحمان ملک کوپارٹی پالیسی کے خلاف بیانات دینے سے منع کردیا ہے،سابق وزیرداخلہ نے نواز شریف کے استعفیٰ سے متعلق پارٹی پالیسی کے خلاف بیان دیا تھا ،پالیسی کے خلاف کوئی بھی بیان پارٹی کی ساکھ کو متاثر کرسکتاہے۔بلاول بھٹو زرداری
ثنااللہ ناگرہ بدھ 18 مئی 2016 16:21
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مئی۔2016ء) :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رحمان ملک کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں پارٹی پالیسی کے خلاف بیانات دینے سے منع کردیا ہے،رحمان ملک نے نواز شریف کے استعفیٰ سے متعلق پارٹی پالیسی کے خلاف بیان دیا تھا۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کو خبردار کیا ہے کہ پالیسی کے خلاف ان کا کوئی بھی بیان پارٹی کی ساکھ کو متاثر کرسکتاہے۔
رحمان ملک نے بیان دیا تھا کہ بلا ول بھٹو اور آصف زرداری ایک پیج پر ہیں۔پارٹی چیئرمین نے نواز شریف کے استعفیٰ سے متعلق کوئی بات نہیں کی،جس کا بلاول بھٹو زرداری نے نوٹس لیتے ہوئے رحمان ملک کوپارٹی پالیسی کے خلاف بیانات دینے سے روک دیا ہے۔بلاول بھٹو کا پارٹی کے سینئر رہنما کے خلاف بطور چیئرمین پہلا نوٹس ہے۔مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.