حکومت اور اپوزیشن میں ٹی اوآرز پر 12ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق ہوگیاہے۔پرویزرشید

ٹی اوآر کمیٹی کی تشکیل کیلئے تحریک پیش کرکے کل ایوان سے منظور ی لی جائیگی،کمیٹی2ہفتے میں اپنی تجاویز مرتب کرکے ایوان میں رپورٹ پیش کرے گی،پاناما پیپرز،بیرون ملک آف شور کمپنیز،قرضہ معافی پر کمیٹی اپنی تجاویز پیش کریگی۔وفاقی وزیراطلاعات کی پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 18 مئی 2016 17:51

حکومت اور اپوزیشن میں ٹی اوآرز پر 12ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مئی۔2016ء) :وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں ٹی اوآرز پر 12ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق ہوگیاہے،ٹی اوآر کمیٹی کی تشکیل کیلئے تحریک پیش کرکے کل ایوان سے منظور ی لی جائیگی،کمیٹی2ہفتے میں اپنی تجاویز مرتب کرکے ایوان میں رپورٹ پیش کرے گی،پاناما پیپرز،بیرون ملک آف شور کمپنیز،قرضہ معافی پر کمیٹی اپنی تجاویز پیش کریگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی زیرصدارت حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا،جس میں متحدہ اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے شرکت کی۔اجلاس میں ٹی اوآرز پر متفقہ کمیٹی بنانے کافیصلہ کیا گیاہے۔ کمیٹی 12ارکان پر مشتمل ہوگی۔کمیٹی میں 6ارکان حکومت اور 6ارکان اپوزیشن کی طرف سے شامل ہونگے۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی بنانے کیلئے شام تک دونوں اطراف سے نام فائنل کرلیے جائینگے،تاہم کمیٹی کی سربراہی کا فیصلہ کمیٹی کی تشکیل کے بعد ہوگا۔