قومی اسمبلی میں‌پانامہ پیپرز پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تحریک منظور کر لی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 مئی 2016 11:23

قومی اسمبلی میں‌پانامہ پیپرز پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تحریک منظور ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 مئی 2016ء) : اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پانامہ پیپرز پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام سے متعلق تحریک کو منظور کر لیا گیا ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تحریک وزیر قانون زاہد حامد نے ایوان میں پیش کی۔ پارلیمانی کمیٹی پانامہ لیکس پر انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز تشکیل دے گی۔

(جاری ہے)

وزیر قانون کے مطابق کمیٹی مجموعی طور پر 16 اراکین پر مشتمل ہو گی جس میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کا تناسب برابر رکھا گیا ہے۔ پارلیمانی کمیٹی تحقیقاتی فورم کی رپورٹ کی مدت کا تعین بھی کرے گی۔ کمیٹی دو ہفتے میں اپنی رپورٹ تیار کر کے قومی اسمبلی کو پیش کرے گی۔ زاہد حامد نے بتایا کہ کمیٹی فنڈز منتقلی، کک بیکس بھی ٹی او آر میں شامل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :