یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پٹرول کی 1روپے25پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 مئی 2016 16:01

یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 مئی 2016ء): یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں یکم جون سے 1روپے25پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ہائی اوکٹین کی قیمت میں 5روپے75پیسے ، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے97پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے25پیسے اضافے کا امکان ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی5روپے75پیسے مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں عرب لائٹ خام تیل کی قیمت 44ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے جس کے باعث پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔