مصری ایئرلائن کی پروازMS804کے ملبے کے ٹکڑے یونانی جزیرے کے قریب سے مل گئے :مصری حکام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 19 مئی 2016 23:20

مصری ایئرلائن کی پروازMS804کے ملبے کے ٹکڑے یونانی جزیرے کے قریب سے مل ..

قاہرہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19مئی۔2016ء)مصری ایئرلائن کی پروازMS804کے ملبے کے ٹکڑے یونانی جزیرے کے قریب سے مل گئے ہیں مصری حکام نے سرکاری طور پر اعلان کیا ہے کہ مصری ایئرلائن کی پروازکے ملبے کے ٹکڑے یونان کے جزیرے کیرپاتھوس کے قریب سے ملے ہیں جہاں سے طیارہ مصری فضائی حدود میں داخل ہوا-بحیرہ روم میں یونان کی سمندری حدود میں تلاش کا کام اس وقت بڑھایا گیا جب یونان کے وزیردفاع کا بیان سامنے آیا کہ پیرس اور قاہرہ کے درمیان لاپتہ ہونے والے مصری مسافر طیارے نے بحیرہ روم میں گرنے سے پہلے دو بار تیزی سے رخ تبدیل کیا تھا۔

(جاری ہے)

پانوس کامینوز کے مطابق اے 320 ایئر بس نے ’بائیں جانب 90 ڈگری اور پھر دائیں جانب 360 ڈگری مڑا۔تاہم ابھی تک معمہ حل نہیں ہوسکا کہ اگر طیارے کو کسی ہنگامی صورتحال کا سامنا تھا تو اس نے مددکیوں نہیں مانگی-