سوات:وزیراعظم نے منگلور میں نواز شریف کڈنی ہسپتال کا افتتاح کردیا ہے

وزیراعظم کاہسپتال میں غریب مریضہ کیلئے 15ہزار ماہانہ وظیفے کا اعلان،نوازشریف افتتاح کے بعد جلسہ گاہ کی طرف روانہ،گرمی کی شدت سے جلسہ گاہ میں 2شرکاء بیہوش ہوگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 مئی 2016 16:00

سوات:وزیراعظم نے منگلور میں نواز شریف کڈنی ہسپتال کا افتتاح کردیا ہے

سوات(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مئی۔2016ء) :وزیراعظم محمد نواز شریف نے منگلور میں نواز شریف کڈنی ہسپتال کا افتتاح کردیا ہے۔ 110بستروں پر مشتمل ہسپتال پر80کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔کڈنی ہسپتال پنجاب ہسپتال ٹرسٹ کے زیراہتمام تعمیر کیا گیا ہے۔کڈنی ہسپتال میں 14ڈائیلسز مشینوں سمیت سی ٹی سکین کی سہولٹ بھی موجود ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے ہسپتال میں شہباز شریف آپریشن تھیٹر کمپلیکس کا افتتاح بھی کیا ،وزیراعظم نے ہسپتال کیلئے علیحدہ بجلی کی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کی ہدایت بھی کی۔

اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کڈنی ہسپتال میں ایک غریب مریضہ کیلئے 15ہزار ماہانہ وظیفے کا اعلان بھی کردیاہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم افتتاح کے بعد جلسہ گاہ کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔نواز شریف کے جلسہ کے باعث مینگورہ سیدو شریف روڈ بند کردیا گیاہے۔گرمی کی شدت سے جلسہ گاہ میں دو شرکاء بیہوش ہوگئے ۔