Live Updates

سی ڈی اے نے ایف ایٹ مرکز میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران درجنوں غیرقانونی ٹھیے ختم کرادیئے

جمعہ 20 مئی 2016 22:56

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مئی۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے مطالبہ پر ایف ایٹ مرکز میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران درجنوں غیرقانونی ٹھیے ختم کرادیئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ایف ایٹ کچہری کے احاطہ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کا خیرمقدم کیا اور چیئرمین سی ڈی اے کا شکریہ ادا کیا ۔ انفورسمنٹ عملہ نے جمعہ کو اس کارروائی کے دوران ایف ایٹ کچہری سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کردیا۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کی طرف سے اس ضمن میں گزشتہ دنوں چیئرمین سی ڈی اے کو خط ارسال کیا گیا تھا جس پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات