ترک پارلیمنٹ نے اراکین کو حاصل استثنیٰ ختم کرنے کے قانون کی منظوری دیدی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 21 مئی 2016 11:39

ترک پارلیمنٹ نے اراکین کو حاصل استثنیٰ ختم کرنے کے قانون کی منظوری ..

انقرہ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21مئی۔2016ء) ترک پارلیمنٹ نے اراکین کو حاصل استثنیٰ ختم کرنے کے قانون کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت ارکان پارلیمنٹ کو کسی بھی مقدمے میں حاصل استثنیٰ ختم کردیا گیا۔ترک پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے دوران ساڑھے پانچ سو ارکان میں سے 374ارکان نے بل کے حق میں ووٹ دیا۔

(جاری ہے)

بل کی منظوری سے 148 ارکان کے خلاف کارروائی کی راہ ہموار ہو گئی ہے جن میں سے زیادہ تر ارکان کا تعلق اپوزیشن جماعتوں سے ہے۔ترک صدر طیب اردوان کی جانب سے بل کی توثیق کرنا ابھی باقی ہے۔ انہوں نے بل کی منظوری کو ’تاریخی‘ قرار دیا ہے۔کرد ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ فیصلہ اپوزیشن کے ارکان کو ایوان سے نکالنے کا ایک اقدام ہے۔

متعلقہ عنوان :