انگلش ٹی ٹونٹی، اظہر محمود کی آل راؤنڈ کاکردگی کی بدولت سرے کامیاب

ہفتہ 21 مئی 2016 14:40

انگلش ٹی ٹونٹی، اظہر محمود کی آل راؤنڈ کاکردگی کی بدولت سرے کامیاب

اوول(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21مئی ۔2016ء ) انگلش نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی بلاسٹ کے پہلے میچ میں سابق پاکستان آل راؤنڈر اظہر محمود کی آل راؤنڈ کاکردگی نے سرے کو فتح دلا دی ۔

(جاری ہے)

40سالہ اظہر محمود نے ایسیکس کے خلاف میچ میں سرے کے 6کھلاڑی 80رنز پر پوویلین لوٹ جانے کے بعد 22گیندوں پر 42رنز کی اننگز کھیل کر اسے مکمل تباہی سے بچایا اور پھر باؤلنگ میں 4وکٹیں حاصل کرکے سرے کو ایونٹ کا فاتحانہ انداز سے آغاز کرنے میں مدد دی ،ان کی اس کاکردگی کے عوض انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔