بنگلہ دیش کی ٹیکسٹائل فیکٹری میں آتشزدگی،پاکستانی سمیت 3افراد ہلاک ،5 زخمی

ہفتہ 21 مئی 2016 15:07

بنگلہ دیش کی ٹیکسٹائل فیکٹری میں آتشزدگی،پاکستانی سمیت 3افراد ہلاک ..

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مئی۔2016ء) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے نواحی علاقے میں واقع ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاک اور 5دیگر زخی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے نواحی علاقے میں واقع ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیگر حصوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 5دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے، جو فیکٹری میں بطور ٹیکنیشن ملازم تھا۔ پولیس کے مطابق فیکٹری کی سات منزلہ عمارت کے گرانڈ فلور پر آگ اس کمرے میں بھڑکی تھی، جہاں کیمیکلز اور رنگ سازی کا سامان رکھا ہوا تھا۔ بعد میں اس آگ پر فائر بریگیڈ نے قابو پا لیا۔ موم ٹیکس نامی فیکٹری کی انتظامیہ نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ آگ بجلی کا سرکٹ شارٹ ہونے کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔ پولیس کی طرف سے تفتیش جاری ہے۔