ارسلان افتخار سے اسکینڈل کے وقت استعفا مانگا جاتا تو ضرور دیتا: افتخار چودھری

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 مئی 2016 19:58

ارسلان افتخار سے اسکینڈل کے وقت استعفا مانگا جاتا تو ضرور دیتا: افتخار ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21مئی 2016ء) سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا کہنا ہے کہ ارسلان افتخار کے اسکینڈل کے وقت استعفا مانگا جاتا تو ضرور دیتا۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار چوہدری کا کہنا ہے کہ ارسلان افتخار اور پاناما لیکس میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

(جاری ہے)

ارسلان افتخار کے اسکینڈل کے وقت مجھ سے استعفا مانگا جاتا تو ضرور دے دیتا۔ ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم نواز شریف ضد پر اڑے رہے تو آیندہ حالات اچھے نہیں ہوں گے۔ یوسف گیلانی کی جگہ دوسراوزیر اعظم آسکتا ہے تو نوازشریف کی جگہ کیوں نہیں آ سکتا؟۔ حکومت اور جمہوریت نوازشریف سے مشروط نہیں ہیں۔ اسلیے وزیر اعظم نواز شریف کو اب استعفا دے دینا چاہیے۔