دھوبی گھاٹ کے جلسے میں عوام نے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرکے کرپٹ حکمرانوں کو پھانسی گھاٹ تک پہنچا دیا ہے ،میاں فرخ حبیب

ہفتہ 21 مئی 2016 22:50

دھوبی گھاٹ کے جلسے میں عوام نے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرکے کرپٹ حکمرانوں ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ دھوبی گھاٹ کے جلسے میں عوام نے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرکے کرپٹ حکمرانوں کو پھانسی گھاٹ تک پہنچا دیا ہے ۔اب حکمرانوں کو دنیا کی کوئی طاقت احتساب سے نہیں بچا سکتی ہے ۔ فیصل آباد کے جلسے میں عوام نے فیصلے دے دیا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کے نجات حاصل چاہتے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ ‘ ارکان اسمبلی اور دیگر لیگی عہدیداروں کی طرف سے جلسے میں لاتعداد رخنہ ڈالنے کے باوجود بھی عوام کے سمندر نے ثابت کر دیا ہے کہ اب فیصل آباد تحریک انصاف کا مضبوط ترین قلعہ بن چکا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر شہزاد یونس شیخ ‘ فیض کموکا ‘ لطیف نذر ‘ کامران نیئر ڈا و دیگر رہنما کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے فیصل آباد مزدوروں کاشتکاروں اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح انہوں نے انتہائی گرم موسم میں شرکت کی ہے وہ ایک ریکارڈ ہے ۔جلسے کو ناکام کہنے والے اپنے گربیانوں میں جھانکیں ۔ جلسے میں شرکت کرکے فیصل آباد کی عوام نے اپنا حق ادا کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ جلسہ بیلدار ‘ کارپوریشن کے ملازمین سے نہیں بلکہ عوام کی طاقت سے بھرا ہے ۔

( ن ) لیگ اپنے جلسے کو صرف بیلدار‘ پٹواریوں اور دیگر سرکاری ملازمین سے بھرنے کی عادی ہے ۔ جلسے میں لاکھوں کی تعداد میں فیصل آباد کی عوام نے شرکت کرکے مخالفین کی نیند یں حرام کر دی ہیں ۔انہوں نے دیگر ارکان اسمبلی کو بھی دعوت دی ہے کہ وہ بھی عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے کرپٹ حکمرانوں کے خلاف علم جہاد بلند کر دیں گے ورنہ عوام انہیں بھی معاف نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :