اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں پانی کا شدید بحران ،وزیر اعظم ہاؤس بھی زد میں آگیا

پاک سیکرٹریٹ کے قریب پانی کی مین پائپ لائن پھٹنے سے وزیر اعظم ہاؤس ، سیکرٹریٹ اور ملحقہ رہائشی علاقوں میں پانی کی سپلائی معطل، پانی بحران پر قابو پانے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں،سی ڈی اے حکام

ہفتہ 21 مئی 2016 22:54

اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں پانی کا شدید بحران ،وزیر اعظم ہاؤس ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مئی۔2016ء) اسلام آباد میں پانی کے شدید بحران کی زد میں وزیر اعظم ہاؤس بھی آگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں گزشتہ کئی روز سے پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے ۔ ہفتے کے روز پاک سیکرٹریٹ کے قریب پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے وزیر اعظم ہاؤس ، سیکرٹریٹ اور دیگر سرکاری عمارتوں اور رہائش گاہوں میں پانی کی سپلائی معطل ہو گئی ۔

جن علاقوں میں پانی کی سپلائی معطل ہوئی ہے ان میں فائیو سٹار ہوٹل کے عقب میں واقع رہا ئش گاہیں ، گلشن جناح ، گلگت بلتستان ہاؤس ، پی این سی اے اور دیگر عمارتیں شامل ہیں ۔ سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ گلشن جناح میں پانی کا بحران گزشتہ بیس دنوں سے جاری ہے جس پر قابو پانے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سی ڈی اے اور پی ڈبلیو ڈی حکام پانی کے بحران کا ذمہ دار ایک دوسرے کو ٹھہرا رہے ہیں ۔

گلشن جناح کے مکینوں نے وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری سے ملاقات کرکے انہیں پانی کے بحران سے آگاہ کیا جس پر طارق فضل چوہدری نے پانی کے بحران کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ سیکرٹریٹ کے قریب پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے وزیر اعظم ہاؤس میں بھی پانی کی سپلائی بند ہو گئی ہے جس کے بعد ٹینکروں کے ذریعے پانی سپلائی کیا جا رہا ہے ۔…

متعلقہ عنوان :