ڈی پی او جعفرآباد جہانزیب کاکڑ کی موت خود کشی نہیں بلکہ قتل تھا: حساس ادارے کی رپورٹ

muhammad ali محمد علی اتوار 22 مئی 2016 00:13

ڈی پی او جعفرآباد جہانزیب کاکڑ کی موت خود کشی نہیں بلکہ قتل تھا: حساس ..

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مئی۔2016ء) حساس ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈی پی او جعفرآباد جہانزیب کاکڑ کی موت خود کشی نہیں بلکہ قتل تھا۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل جعفرآباد کے ڈی پی او جہانزیب کاکڑ کی اچانک پراسرار طور پر موت واقع ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے جہانزیب کاکڑ کی موت کو خود کشی کا واقعہ قرار دیا گیا تھا۔ تاہم اب اس حوالے سے حساس ادارے کی جانب سے تفتیش مکمل کرکے رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ حساس ادارے کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ جہانزیب کاکڑ کی موت خود کشی نہیں بلکہ قتل تھا۔

متعلقہ عنوان :