اے پی ایم ایل کا پر ویز مشرف کو اشتہاری قرار دینے اور (ن) لیگی قیادت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

(ن) لیگ کی قیادت اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی ‘ پرویز مشرف کے حق میں بھی نعرے بازی کرتے رہے حکومت پرویز مشرف کو انتقام کا نشانہ بنانے کی بجائے پانامہ لیکس میں سامنے آنیوالی اپنی کر پشن اور لوٹ مارکا حساب دیں‘رانا محمد رفیق

اتوار 22 مئی 2016 22:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مئی۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کا پر ویز مشرف کو اشتہاری قرار دینے اور (ن) لیگی قیادت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ‘(ن) لیگ کی قیادت اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی جبکہ پرویز مشرف کے حق میں بھی نعرے بازی کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کی شام آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں نے مر کزی رکن رانا محمد رفیق کی قیادت میں لاہور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا جہاں آل پاکستان مسلم لیگ کے چوہدری مبشر ‘عاطف چیمہ ‘اسلم اکبر سمیت دیگر بھی شریک ہوئے جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے جن پر پر ویز مشرف کے حق ‘پانامہ لیکس‘(ن) لیگی قیادت اور پر ویزمشرف کو اشتہاری قرار دےئے جانے کے خلاف نعرے درج تھے اس موقعہ پر مر کزی رکن رانا محمد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ پر ویز مشرف بہت جلد پاکستان آئیں گے اور اپنے خلاف تمام جھوٹے مقدما ت کا نہ صرف دوبارہ سامنا کر یں گے بلکہ وہ ایسے جھوٹے مقدمات میں سرخرو بھی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت پرویز مشرف کو انتقام کا نشانہ بنانے کی بجائے پانامہ لیکس میں سامنے آنیوالی اپنی کر پشن اور لوٹ مارکا حساب دیں کیونکہ آج پوری قوم ان کر پٹ حکمرانوں کیخلاف سڑکوں پر آچکی ہے ۔