سوشل میڈیا سے متعلق قانون تیار کر لیا گیا ،جلدسینیٹ سے منظور کروایا جائیگا ، حکومت 2018تک رہے گی اور انتخابات کے بعد دوبارہ مسلم لیگ (ن)حکومت بنائے گی،
اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کا مرکزی دفتر رضاکارانہ طور پر بند کیا ، سیاست میں اخلاقیات سے باہر آنے کے کلچر کا خاتمہ ہونا چاہیے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشیدکا نجی ٹی وی کو انٹرویو
اتوار 22 مئی 2016 23:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سے متعلق قانون تیار کر لیا گیا ہے اور سینیٹ سے منظور کروانا باقی ہے ، حکومت 2018تک رہے گی اور انتخابات کے بعد دوبارہ حکومت بنائے گی، اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کا مرکزی دفتر رضاکارانہ طور پر بند کیا ، سیاست میں اخلاقیات سے باہر آنے کے کلچر کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
وہ اتور کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں اخلاقیات سے باہر آنے کے کلچر کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ پرویز رشید نے کہا کہ سوشل میڈیا سے متعلق قانون تیار کر لیا گیا ہے اور سینیٹ سے منظور کروانا باقی ہے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ کومت 2018تک رہے گی اور انتخابات کے بعد دوبارہ حکومت بنائے گی۔(جاری ہے)
مسلم لیگ (ن) نیا سیکرٹری جنرل تعینات کرے گی ۔
اسلام آباد میں مسلم لیگ(ن) کا مرکزی دفتر رضاکارانہ طور پر بند کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کے بچے باہر سیٹل ہو چکے ہیں ۔ یہاں آکر نوازشریف کے بچوں کو زمین خریدنی پڑے گی ۔ پرویز رشید نے کہا کہ اگر وہ بچے اب یہاں آکر سیٹل ہونے کی کوشش کریں گے تو پھر پر سیاسی فیور لینے کا الزام لگے گا۔ پرویز رشید نے کہا کہ نوازشریف کا ایک پیسہ اور ایک انچ زمین بھی ملک سے باہر نہیں ہے ۔ حمزہ شہباز کو پرویز مشرف کی حکومت نے یرغمال کے طور پر پاکستان رکھا تھا اس لئے وہ ابھی بھی یہیں پر سیٹل ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا سیل سے متعلق سوال کے جواب میں پرویزرشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا سوشل میڈیا سیل بنا ہوا ہے جو میری وزارت اور قیادت میں مسلم لیگ (ن) پر کی جانے والی منفی تنقید کا جواب دینے کا کام کرتا ہے ۔ اس پر کبھی کسی پارٹی یا ادارے کے خلاف منفی پروپیگنڈہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی سوشل میڈیا میں دلچسپی رہتی ہے اس میں اپنی رائے دیتی ہیں اور وہ کارکن کی حیثیت سے کام کرتی ہیں ۔ پرویز رشید نے کہا کہ میں نے اعتزاز احسن کے خلاف کبھی کوئی بات نہیں کی کیونکہ میں ان کا دکھ جانتا ہوں وہ اپنے آبائی حلقہ لاہور سے الیکشن جیتنے کی خواہش رکھتے ہیں جو پوری نہیں ہو پا رہیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.