پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ امدادی سامان لیکرکولمبو روانہ ہوگیا

پیر 23 مئی 2016 22:50

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مئی۔2016ء) وفاقی حکومت کی ہدایات پر پاک فضائیہ کا خصوصی امدادی طیارہ سی 130 امدادی سامان لیکرکولمبو روانہ ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان پی اے ایف کے مطابق 28ہزار پاؤنڈ امدادی سامان میں گوشت ‘کھانے پینے کی اشیاء ‘خیمے ‘کمبل ‘جنریٹر شامل ہیں ۔پیر کو نور خان ائیر بیس چکلالہ راولپنڈی سے سی 130کولمبو کے لئے راونہ ہوا ہے ‘یہ امداد کولمبو میں سری لنکن حکام کے حوالے کی جائے گی ۔سر ی لنکا میں شدید بارشوں سے متعد د جانی نقصان ہوا اور لاکھوں افراد سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث بے گھر ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :