میزائل حملے کی مذمت کرتا ہوں ،یہ پاکستان کی خودمختاری پر حملہ ہے،وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی

پیر 23 مئی 2016 23:00

میزائل حملے کی مذمت کرتا ہوں ،یہ پاکستان کی خودمختاری پر حملہ ہے،وزیر ..

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مئی۔2016ء) وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ میزائل حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور اسے پاکستان کی خودمختاری پر حملہ سمجھتا ہوں ، بحیثیت پاکستانی مجھے اس پر دکھ ہے اور ملال بھی ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ڈرون حملے سے گاڑی مکمل تباہ ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حملے سے متاثرہ گاڑی مکمل تباہ ہو گئی، لاشیں جل گئیں جو کہ شناخت کے قابل بھی نہیں تو پھر پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کیسے سلامت رہ گئے، اسی بات کی تحقیق کر رہے ہیں اور ہر سطح پر اس واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی کیونکہ یہ پاکستانی خودمختاری کا مسئلہ ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جا رہا ہے، اس کے بعد ہی ہلاک ہونے والوں کے بارے میں بتایا جا سکتا ہے، حملے میں ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کر سکتے۔

متعلقہ عنوان :