بلوچستان میں ہونے والے ڈرون حملے کی حکومت پاکستان نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ، امریکی سفیر کو طلب کر کے اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کرایا ہے، ترجمان وزیراعظم ڈاکٹر مصدق ملک

پیر 23 مئی 2016 23:00

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مئی۔2016ء) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والے ڈرون حملے کی حکومت پاکستان نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور امریکی سفیر کو طلب کر کے اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کرایا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حملے سے متعلق بہتر جواب وزارت دفاع ہی دے سکتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس پر پارلیمانی بحث ضرور ہونی چاہیے اور ہو گی بھی اور ہر اہم فورم پر ہوگی کیونکہ یہ ہماری ملکی سلامتی و خودمختاری کا مسئلہ ہے۔ ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حملے کے بارے میں تحقیقاتی عمل جاری ہے اور بہت جلد تمام حقائق عوام کے سامنے رکھے جائیں گے۔