افغان طالبان کا نیا امیرکون ہوگا؟
ملا ہیبت اللہ، ملا عمر کے بھائی ملا منان اور ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب مضبوط امیدوار ہیں:رپورٹ
میاں محمد ندیم منگل 24 مئی 2016 16:33
پشاور (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24مئی۔2016ء) افغان امور کے ماہرین اور طالبان ذرائع نے امریکی ڈرون حملے میں مبینہ طور پر ہلاک ہونے والے افغان طالبان کے امیر ملا منصور کی ہلاکت کے بعد سابق طالبان رہنما ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کیے جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے سابق عہدیدار برگیڈیئر (ر) محمود شاہ نے کہا کہ تنظیم میں مختلف دھڑوں کے باعث طالبان کیلئے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ کسی شخص کو بلا مقابلہ سربراہ منتخب کریں۔
یہ ملا منصور کی منصوبہ بندی اور تجربے کا نتیجہ تھا کہ امریکا بھی ملا عمر کی موت کے حوالے سے بے خبر رہا تھا۔محمود شاہ نے دعویٰ کیا کہ نئے سربراہ کو نامزد کرنا اس مرتبہ اتنا آسان نہیں ہوگا جیسا کہ ملا منصور کے معاملے میں ہوا تھا، کیونکہ ملا منصور، سابق طالبان رہنما ملا عمر کے بہت قریبی تھے اور ملا عمر کی موت کے بعد دو سال سے خاموشی سے تنظیم کو چلا رہے تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.