ڈرون حملوں کا سلسلہ آمر کے دور میں شروع ہوا۔پرویز رشید

عمران نے جعلی ریفرنڈم میں پرویز مشرف کی حمایت کی تھی،عمران زیروواٹ بلب جلانے والے پلانٹ کا افتتاح کررہے ہیں،وزیراعظم نوازشریف 10ہزار میگاوات بجلی کی پیداوار کا بندوبست بھی کرلیا ہے۔وفاقی وزیراطلاعات کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 25 مئی 2016 16:10

ڈرون حملوں کا سلسلہ آمر کے دور میں شروع ہوا۔پرویز رشید

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25مئی۔2016ء) :وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کا سلسلہ آمر کے دور میں شروع ہوا،جبکہ عمران نے جعلی ریفرنڈم میں پرویز مشرف کی حمایت کی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف آئینی طریقے سے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔عمران دھرنا سازشوں سے وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران زیروواٹ بلب جلانے والے پلانٹ کا افتتاح کررہے ہیں۔اس کے برعکس وزیراعظم نوازشریف 10ہزار میگاوات بجلی کی پیداوار کا بندوبست بھی کرچکے ہیں۔