پاک فضائیہ پی اے ایف اکیڈمی رسالپورکوسنگین دھشت گردحملہ کی دھمکی

سکیورٹی فورسزکا مشترکہ سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن،51مشتبہ افراد زیرحراست

بدھ 25 مئی 2016 22:56

پاک فضائیہ پی اے ایف اکیڈمی رسالپورکوسنگین دھشت گردحملہ کی دھمکی

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء) نوشہرہ پاک فضائیہ پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کو سنگین دھشت گردحملہ کی دھمکی کے پیش نظر سیکورٹی فورسز،حساس اداروں،ایلیٹ فورسز اور رسالپور پولیس کا PAFاکیڈمی کے رن وے اور چھاؤنی کے گرد و نواح،رشکئی،کوتر پان،شیرین کوٹھے،میرہ خویشگی میں پاک آرمی کے ساتھ مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن 51مشتبہ افراد کے ساتھ ساتھ دیگر ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیاجن کے قبضہ سے 08کلاشنکوف، بندوق 03، کالا کوف 04، رائفل 05،پستول32،سینکڑوں کارتوس جبکہ کرایہ دار ایکٹ کی خلاف ورزی پر 03،سکولوں کی ناقص سیکورٹی پر 04مقدمات درج کیے گے۔

منشیات فروشوں کے کئی ٹھکانوں مسمار کیے گئے۔واحد محمود دسٹرکٹ پولیس آفیسرتفصیلات کے مطابق۔

(جاری ہے)

رسالپورپولیس کا پاک آرمی کے ساتھ مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔آپریشن DSPکینٹ سرکل عدنان اعظم کی سربرائی میں کیا گیا جس میں SHOکینٹ،انسپکٹر خالد خان ،SHOکلاں SIاختر نصیر ،SHOرسالپور حفیظ الرحمن،RRF,ایلیٹ،ضلعی کمانڈوز،لیڈیز پولیس ،بم ڈسپوزل سکواڈ،سراغ رساں کتوں نے حصہ لیا ۔

آپریشن صبح صادق سے شروع کیا گیا ۔دوران آپریشن PAFکے گرد ونواح کے علاقہ جا ت کے علاوہ رشکئی،شیرین کوٹھے ،کوتر پان،میرہ خویشگئی میں کیا گیا ۔دوران آپریشن 51مشتبہ افرادکے علاوہ دیگرملزمان کو حراست میں لیا گیا ۔جن کے قبضہ سے08کلاشنکوف،بندوق03,کالاکوف04،رائفل05پستول32،سینکڑوں کارتوس مختلف بور برآمد کیے گے۔اس کے علاوہ کرایہ دار ایکٹ کی خلاف ورزی پر 03جبکہ سکولوں کی ناقص سیکورٹی پر04مقدمات درج کیے گئے۔منشیات فروشوں کے ٹھکانے مسمار کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :