Live Updates

چودھری نثار، ایاز صادق ، عمران خان کا مقامی ریسٹورنٹ میں آمنا سامنا

muhammad ali محمد علی بدھ 25 مئی 2016 23:22

چودھری نثار، ایاز صادق ، عمران خان کا مقامی ریسٹورنٹ میں آمنا سامنا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مئی۔2016ء) چودھری نثار، ایاز صادق اور عمران خان کا مقامی ریسٹورنٹ میں آمنا سامنا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، وزیر داخلہ چوہدری نثار اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا ایک مقامی ہوٹل میں آمنا سامنا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان اپنے دوستوں کے ساتھ ریسٹورنٹ میں پہلے سے موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ چودھری نثار ، ایاز صادق اور رانا تنویر کے ہمراہ ریسٹورنٹ پہنچے۔ دونوں جماعتوں کے رہنماوں نے دور سے ہاتھ ہلا کر ایک دوسرے کا حال چال پوچھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات