زرعی کھاد کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور کاشتکار اپنی دن رات محنت کے باوجوداپنی فصل سے مشکل ہی کوئی منافع حاصل کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

جمعرات 26 مئی 2016 22:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ زرعی کھاد کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور کاشتکار اپنی دن رات محنت کے باوجوداپنی فصل سے مشکل ہی کوئی منافع حاصل کر رہے ہیں،انہوں نے وفاقی وزیر سکندر حیات کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ سے کہتا ہوں کہ وزیراعظم پاکستان کو میرا پیغام دیجئے گا کہ وہ زرعی کھاد پر زیادہ سے زیادہ سبسڈی دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکو مت کی پالیسیاں صرف صنعت دوستانہ پالیسی ہیں جبکہ اس نے زرعی شعبے کیلئے کوئی خاطر خواہ خدمت نہیں کی،انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم کو ذاتی درخواست کرتا ہوں کہ وہ زرعی شعبے کے مسائل کو سنجیدگی سے زیر غور لائیں اور زرعی کھاد کیلئے آئندہ بجٹ میں اچھے سبسڈی پیکیج کا اعلان کریں، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت زرعی شعبے کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کر تے ہوئے گندم ، گنے اور کپاس کی سپورٹ پرائس دے رہی ہے، لیکن اب وفاقی حکومت کی باری ہے کہ وہ کاشتکاروں کی طرف مدد کا ہاتھ بڑھائیں،وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ وزیراعظم پاکستان کو وزیراعلیٰ سندھ کا پیغام پہنچائیں گے۔

متعلقہ عنوان :