Live Updates

عمران خان ہی ملک و قو م کیلئے آخری امید ہیں‘عجاز احمد چوہدری

عوام نے پی ٹی آئی کے جلسوں میں شر کت کر کے ملک کے سابق اور موجود ہ چوروں اور ڈکیٹوں کو مسترد کر دیا ہے،بیان

جمعرات 26 مئی 2016 22:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان ہی ملک و قو م کے لیے آخری امید ہیں،عوام نے پی ٹی آئی کے جلسوں میں لاکھوں کی تعداد میں شر کت کر کے ملک کے سابق اور موجود ہ چوروں اور ڈکیٹوں کو مسترد کر دیا ہے، پاکستانی عوام کو کرپٹ ٹولے سے نجات حاصل کرنے کے لیے عمران خان کے ساتھ کھڑی ہو نا ہو گا ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شریف برادان کبھی بھی ملک سے مخلص نہیں تھے انھیں صرف اپنے ما ل کی فکر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے اپنی جماعت میں چو ر ،لیٹرے اور رنگ با ز جمع کر رکھے ہیں جو نواز شریف اور ان کے خاندان کی کر پشن چھپا نے کے لیے دوسرں پر تنقید کر تے ہیں، جیسے ہی ملک میں احتساب کا عمل تیز ہوا تو نواز شریف اور ا ن کی ساری ٹیم جیل میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرپشن اور لوٹ مار کے سرغنہ رائے ونڈ سے پکڑے جا ئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے ملک کو کرپشن کا گڑبنا دیا ہے اور یہ دن رات ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ر ہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کڑے احتساب سے ہی لوٹی ہوئی ملکی دولت کی وصولی ممکن ہے ملک میں بلا تفرق احتساب ہونا چاییے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہر طرف کرپشن اور لوٹ مار کا دور دورہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نظام کی تبدیلی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے پاکستانی قوم کرپٹ اور بد دیانت ٹولے سے چھٹکارے تک چین سے نہیں بیٹھے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات