امریکی صدر باراک اوبامہ کا ہیرو شیما میں یادگار کا دورہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 27 مئی 2016 14:04

امریکی صدر باراک اوبامہ کا ہیرو شیما میں یادگار کا دورہ

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 مئی 2016ء):امریکی صدر باراک اوبامہ نے جاپان کے شہر ہیروشیما میں یاد گار کا دورہ کیا۔ یاد گار کے دورے کے دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جنگ دو ئم دو بڑی طاقتوں کے مابین جنگ تھی، دنیا کو پر امن بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ دوم ہلاک افراد کو یاد کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔

باراک اوبامہ نے ہیروشیما میں یادگار پر پھول بھی چڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ ہیرو شیما کا دورہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا۔ دنیا کو ذمہ داری لینا ہو گی کہ ہیروشیما جیسے واقعات دوبارہ نہ ہوں،مر د، عورتیں اور بچے جو ہم سے کسی قدر مختلف نہیں تھے جنگ سے متاثر ہوئے ۔ انہوںنے کہا کہ موت ہیروشیما پر آسمان سے گری تھی۔

(جاری ہے)

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چھ اگست1945کو ہم کبھی نہیں بھولیںگے۔

ان کا کہنا تھا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کا استعمال انسان کی بہتری کے لیے ہونا چاہئیے۔ہر مسئلے کا سفارتی طریقے سے حل نکالنے کی ضرورت ہے۔ دنیا کو جنگ سے بچانے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی کیونکہ جنگیں ہمیشہ تباہی اور بربادی لاتی ہیں۔ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ دنیا کا ہر مذہب امن کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر تمام معصوم جانوں کو یاد کرنے کا موقع ہے۔ خیال رہے کہ1945میں دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکہ نے ہیروشیما پر ایٹمی بم گرایا تھا جس کے بعد ہیروشیما یادگار پر یہ کسی بھی امریکی صدر کا پہلا دورہ ہے۔