پوری قوم کی دعائیں وزیراعظم کے ساتھ ہیں انشاء اللہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے ،مریم نوازکا ٹویٹ

جمعہ 27 مئی 2016 23:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء ) وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ لوگ وزیراعظم کے لئے دعا گو ہیں انشاء اللہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے ،دواؤں سے دعائیں زیادہ موثرہیں ۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی منگل کو لندن میں اوپن ہارٹ سرجری ہو گی ۔

کروڑوں لوگ وزیراعظم کے لئے دعا گو ہیں ۔

(جاری ہے)

انشاء اللہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر وزیراعظم فوری طور پر آپریشن کروا رہے ہیں ان کو سرجری سے پہلے تین روز تک مخصوص ادویات دی جائیں گی اور آپریشن کے ایک ہفتے بعد تک انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ مریم نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں وزیراعظم کی صحت کے لئے دواؤں سے زیادہ موثر ہیں ۔2011میں بھی وزیراعظم کی انجیو گرافی کروائی تھی مگر وہ عارضہ مکمل طور پر ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے اب آپریشن کروایا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :