وزیر اعظم کی غیر موجودگی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سرکاری اور سیاسی امور دیکھیں گے

جمعہ 27 مئی 2016 23:16

وزیر اعظم کی غیر موجودگی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سرکاری اور سیاسی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی غیر موجودگی میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سرکاری اور سیاسی امور دیکھیں گے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی غیر موجودگی میں اسحاق ڈار سرکاری اور سیاسی امور دیکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار وزیر ا عظم نواز شریف کی مشاورت سے ہی حکومتی امور چلائیں گے ۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤ س کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی منگل کے روز اوپن ہارٹ سرجری کی جائے گی جس کے بعدوہ ایک ہفتے تک ریکوری کے لیے لندن میں ہی قیام کریں گے۔ وزیر اعظم کی وطن واپسی کا فیصلہ ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :